اسلام آباد (پی این آئی) بلدیاتی انتخابات نہ کرا کے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے18 نومبر2020 کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔
بلدیاتی انتخابات نہ کرا کے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھاجارہا ہے؟ کیاچیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنا حلف نہیں دیکھا؟اٹارنی جنرل اگروزیراعظم کےساتھ ہیں تو انہیں بتائیں آئین زیادہ اہم ہے۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن کے ممبران کو فوری طلب کرلیا۔۔۔ روس امریکہ سرد جنگ کی واپسی؟بائیڈن اور پیوٹن کے درمیان پہلے ہی رابطے میں شدید اختلافات واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان پہلے ہی ٹیلیفونک رابطے میں مختلف امور پر شدید اختلافات سامنے آ گئے صدر جو بائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس کے خلاف سخت ایکشن نہ لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ جو بائیڈن روس کے خلاف سخت رویہ رکھیں گے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے امریکی انتخابات کے دوران روسی سائبر حملے، روس کے اپوزیشن رہنما کی گرفتاری اور انہیں زہر دینے سمیت یوکرین میں روسی جارحیت پر بات کی اور کہا کہ امریکا روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔صدر کی پریس سیکرٹری جین پاسکی نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ اگر روس کی جانب سے امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو
بھرپور طریقے سے اپنا دفاع کیا جائے گا، دونوں ممالک کے صدور کی جانب سے پہلے ہی ٹیلی فونک رابطے میں مختلف معاملات پر اختلافات سامنے آنے کے بعد یہ چیز تو واضح ہو گئی ہے کہ امریکا اور روس کے تعلقات میں گزشتہ دور حکومت کی طرح سرد مہری برقرار ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں