’’ پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا‘‘ پیپلز پارٹی جلد اتحاد سے الگ ، تہلکہ خیز پیش گوئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا، پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ

ہر تین ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،تین سال بعد بھی آپ کا کوئ چانس نہیں زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے آپ بہت پیچھے رہ گئےہیں گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہابزنس پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری اورنوازشریف ماضی کےسیاسی کردارہیں، زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا، پیپلزپارٹی بہت جلدباقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی۔قبل ازیں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان، استعفوں سے شروع ہوئے جلسوں پر رکے اب وہاں بھی بس ہو گئی توعدم اعتماد کی گفتگو، کس مائی کے لال کی جرات ہے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی، آپ تاعمر قید اور نااھلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔ انہوں نے کہاکہ یہ حیران کن ہے کہ وزیر اعلیٰ یا کوئی پبلک آفس ہولڈر کہے کہ“میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر ہو یا وزیر اعلیٰ ہر شہری کو جوابدہ ہے وفاقی وزیر کی حیثیت دے۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 149اور دیگر شقوں کے تحت کوئی آفیسر اور وزیراعلی وفاقی حکومت کی انکوائری سے روگردانی نہیں کر سکتاجواب دیں ‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں