پاکستان میں ایک اور عالمی معیار کے ائیر پورٹ کی تعمیر زور و شور سے جاری ملک کا دوسرا ائیرپورٹ ہوگا جہاں دنیا کا سب سے بڑا جہاز لینڈ ہو سکے گا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں ایک اورعالمی معیار کے ائیرپورٹ کی تعمیر جاری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر میں سی پیک منصوبے کے تحت بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کی جا چکی ہے، منصوبے کا تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے،ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری گزشتہ سال اکتوبر میں دی گئی تھی، جس کے بعد باقاعدہ تعمیراتی کام

کا آغاز ہوا۔ گوادر ائیرپورٹ کی لاگت میں 147 فیصد اضافہ ہوا ہے۔منصوبے پر کل 55 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کیلئے زیادہ تر فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔ چین کی جانب سے منصوبے کی تعمیر کیلئے 34 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ 2007 میں ابتدائی طور پر گوادر ائیرپورٹ 7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 2015 میں منصوبے کو 22 ارب روپے کی لاگت سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔پھر گزشتہ برس تحریک انصاف کی حکومت نے 147 فیصد زائد لاگت سے ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔ فنڈز کی منظوری کے بعد گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا، تمام زیر التواء مسائل حل کر دیئے گئے۔ متعلقہ حکام کا بتانا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔ یہ منصوبہ مختلف وجوہات کی بنا پر کئی برس سے مکمل نہیں ہو پایاتاہم پھر وزیراعظم عمران خان نے خصوصی دلچسپی لے کر منصوبے کی تعمیر کا جلد آغاز کروانے کی بھرپور کوششیں کیں اور بالآخر ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق چین گوادر ائیرپورٹ کے منصوبے کی بلاجواز تاخیر پر سخت نالاں تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔ بتایا گیا ہے کہ تعمیر مکمل ہونے کے بعد گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا سب سے جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔ یہ پاکستان کا دوسرا ائیرپورٹ ہوگا جہاں دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 بھی لینڈ کر سکے گا۔ اس وقتنیوز اسلام آباد ائیرپورٹ ملک کا سب سے بڑا اور عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ائیرپورٹ قرار دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں