مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئےالیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔الیکشن کمیشن میں درخواست شجاع الملک نے دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کے نام سے رجسٹرڈ

تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ جے یو آئی ف کو الیکشن کمیشن نے الگ انتخابی نشان الاٹ کیا تھا، موقف سنے بغیر فضل الرحمان کی پارٹی کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے دیا گیا۔درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی نقاط مدنظر نہیں رکھے، الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سن کر تعین کرے جے یو آئی پاکستان کونسی ہے۔۔۔۔۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا لاہور(آئی این پی) احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جمعہ کولاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ آصف کو عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر جمع تھی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی اور دورانِ سماعت نیب نے عدالت سے خواجہ آصف کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرنی ہیں،نیب کی استدعا پر خواجہ آصف کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب تفتیش مکمل کر چکا ہے اور سارا ریکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس ہے جب کہ سپریم کورٹ خواجہ آصف کے بیرون ملک ملازمت سے متعلق کلیئرکر چکی ہے،

کیس سپریم کورٹ تک گیا اور سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کو کلئیر کیا،اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ آصف نے بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ بھی بنا رکھا ہے، خواجہ آصف نے بتایا کہ تنخواہ اور ریسٹورنٹ کی آمدنی 136ملین ہے، ان کے ذاتی اکائونٹس میں بھی کروڑوں روپے جمع ہوئے،عدالت نے خواجہ آصف اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے خواجہ آصف کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close