سابق الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی، وزیر اعظم عمران خان کا دھماکہ خیز انٹرویو

اسلام آبا (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیے، فارن فنڈنگ کیس میں خوف

ہوتا تو اوپن سماعت کا نہ کہتا، سابق الیکشن کمشنر اپوزیشن کا لگایا ہوا تھا اور وہ پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا، وہ پی ٹی آئی کے خلاف گیم کررہے تھے اس لیے کیس میں تاخیرہوئی، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس بدنیتی پرمبنی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ براڈشیٹ پر ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، مشرف نے این آر او دیا۔ انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ نے نواز شریف کے 800 ملین ڈالرز کے اثاثے ڈھونڈ کر نکالے، اس پر عدالت نے کہا کہ واقعی نوازشریف کے اثاثے تھے۔انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ معاملے پر انکوائری کمیٹی فیصلہ کرے گی، کمیٹی فیصلہ کرے گی براڈشیٹ معاملہ کیسے حل کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پر معاہدے کے تحت حکومت کو رقم دینا تھی، اگر پیمنٹ نہ کرتے تو ایک دن کا سود 5 ہزار پاؤنڈ دینا پڑتا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے پر کہا کہ بجلی کی قیمت اس لیے بڑھائی کہ ملک پر مزید قرضے نہیں چڑھا سکتے۔۔۔۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا لاہور(آئی این پی) احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جمعہ کولاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ آصف کو عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت

کے باہر جمع تھی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی اور دورانِ سماعت نیب نے عدالت سے خواجہ آصف کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرنی ہیں،نیب کی استدعا پر خواجہ آصف کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب تفتیش مکمل کر چکا ہے اور سارا ریکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس ہے جب کہ سپریم کورٹ خواجہ آصف کے بیرون ملک ملازمت سے متعلق کلیئرکر چکی ہے، کیس سپریم کورٹ تک گیا اور سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کو کلئیر کیا،اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ آصف نے بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ بھی بنا رکھا ہے، خواجہ آصف نے بتایا کہ تنخواہ اور ریسٹورنٹ کی آمدنی 136ملین ہے، ان کے ذاتی اکائونٹس میں بھی کروڑوں روپے جمع ہوئے،عدالت نے خواجہ آصف اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے خواجہ آصف کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں