اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ابھی تک کورونا ویکسین خریداری کی صحیح تاریخ واضح نہیں ، لیکن جلد ہی دستیاب ہوجائے گی، حکومت عوام کیلئے ویکسین کی جلد دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے، جمعہ کو غیر ملکی نشریاتی
ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں معاون خصوصی نے کہا کہ چین میں مقیم مینوفیکچررز سینووک اور کین سینو بایولوجکس کے حوالے سے روس کے ساتھ حتمی بات چیت کر رہا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ حکومت چین سے ویکسین حاصل کرنے کے لئے موثر انتظامات کر رہی ہے اور اس کے لئے افرادی قوت کی بھی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ19ویکسین کے کلینیکل ٹرائل بھی اطمینان بخش طریقے سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے کووڈ۔ 19 کے بعد کے نازک صورتحال میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ چین پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کررہا ہے۔مزید برآں ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نیکویکس کے ذریعے توقع کی جاتی ہے کہ پاکستان کی 20فیصد آبادی کو مفت ویکسین ملیں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک خریداری کی صحیح تاریخ واضح نہیں ہے لیکن جلد ہی دستیاب ہوجائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین لوگوں کو مراحلہ وار مہیا ہو سکے گی جبکہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز سب سے پہلے دی جائے گی۔۔۔۔ پانچ سال کے دوران 5 ہزار سے زائد خواتین کو دارلاامان لایا گیا پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا میں پانچ سال کے دوران 5ہزار سے زائد خواتین کو دارلاامان لایا گیا، تاہم صوبے میں موجود چار دارالامانوں کیلئے الگ ایکٹ پر تاحال کام نہ
ہوسکا،صوبے میں دارالامانوں میں اغوا، طلاق، جنسی ذیادتی، نفسیاتی اور جسمانی تشدد سمیت کم عمری میں شادی کرنے والے خواتین کی تعداد سالانہ ایک ہزار 103تک پہنچ گئی، سوات میں سب سے زیادہ ایک ہزار 850، مردان میں ایک ہزار 760، ایبٹ آباد میں ایک ہزار 9جبکہ پشاور کے دارالامان میں خواتین تعداد 869تک پہنچ گئی ہیں،وزیر برائے سماجی بہبود کے مطابق پشاور میں ایک ماڈل دارالامان کی تعمیرسمیت سکیورٹی اور دیگر انتظامات کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ الگ ایکٹ کے مسودے پر بھی جلد کام کیا جائے گا2017میں ہری پور کا دارالامان کورٹ کیسز کے باعث بند کر دیا گیا ہے، جس میں خواتین کی تعداد 397 تھی،محکمہ سماجی بہبود کے مطابق سرکاری دارالامان میں خواتین کو ضروریات زندگی کے تمام سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں