اسلام آباد(پی این آئی) سپریم کورٹ نے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت خارج کردی، حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی
درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ نجی ٹی وی اے آر وائے جسٹس سردارطارق نے استفسار کیا کہ کیاحمزہ شہبازدرخواست واپس لینگےیاپیروی کرناچاہیں گے؟ ہارڈشپ کی بنیاد پر ہائی کورٹ میں کیس کیا ہی نہیں گیا تھا۔عدالت نے کہا جو نقطہ ہائیکورٹ میں نہیں لیا گیا وہ براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں لیا جا سکتا، احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعدمناسب ہوگا، ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔وکیل حمزہ شہباز اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کو غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، ضمانت کیلئےرجوع کیا تواس وقت حمزہ کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہواتھا، الزام 7ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑکا دائرہوا۔سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں