لاہور( پی این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال بعد تمام کیسز بند کر دئیے، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی رپورٹ کےبعد چوہدری برادران کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی کی
سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم اورڈپٹی پراسیکیوٹر رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے فاضل عدالت کو بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر خاندان کیخلاف انکوائری بند کر دی ہے ۔نیب کی رپورٹ اور بیان کے بعد فاضل بنچ نے درخواستیں غیرموثرہونے پر نمٹا دیں۔خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہی پر بطوراسپیکر اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دیگر الزامات ہیں۔چوہدری پرویزالہی پر بطورسابق لوکل منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام ہے۔دوسری جانب چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا رکھی ہے۔نیب نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال بعد تمام کیسز بند کر دئیے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں