اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وزیراعظم نے مشیر تجارت رزاق دائود کو ایکنک کے ممبر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مشیرادارہ جاتی
اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کو بھی ایکنک کے ممبر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔حفیظ شیخ چیئرمین ،اسد عمر، خسرو بختیار،حماد اظہر، ہاشم جواں بخت،نثارکھوڑو،تیمورجھگڑا،طارق مگسی ممبرایکنک مقرر کردئے گئے ہیں، قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ایکنک کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر ،وزیراقتصادی امور خسروبختیار ارکان میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیرصنعت و پیداوار حماد اظہر ، وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت بھی ایکنک کے ارکان میں شامل ہیں۔ سندھ سے نثار احمد کھوڑو بھی ایکنک کے رکن ہونگے۔ وزیرخزانہ کے پی کے تیمور سلیم خان جھگڑا بھی ایکنک کے رکن ہونگے۔ وزیرمواصلات اینڈ ورکس بلوچستان نواب زادہ طارق مگسی ایکنک کے ارکان میں شامل ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں