وہ بڑا ملک جس نے نواز شریف کو ساری عمر قیام کی پیشکش کر دی

لاہور (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے نواز شریف کی پاکستان واپسی کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا بیشتر لوگ یہ کہہ رہے ہیں وہ سعودی عرب چلے جائینگے ۔سعودی عرب نے انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ ساری عمر یہاں قیام کر سکتے ہیں۔میرا خیال ہے ان کیلئے محفوظ ترین جگہ لندن ہے جہاں ان کی سرپرستی کی

جائے گا اور وہاں ان کا سرمایہ اور اولاد ہے ۔انہوں نے انویسٹمنٹ ویزااپلائی کیا ہے ، ابھی تک اس کی تردید نہیں آئی۔جلد پتہ چل جائیگا نوازشریف کیا کرینگے ۔ اپوزیشن کی سٹریٹجی یہ ہے کہ عدالتوں پر اتنا دبائو ڈالا جائے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار ہو کر ان کے حق میں فیصلہ د یدیں۔نااہلی کی تلوار تینوں جماعتوں کے سر پر لٹک رہی ہے ۔الیکشن کمیشن یہ بھی کرسکتا ہے کہ نرم رویہ اختیار کرے اور جرمانہ کردے ۔اگر انصاف کرنا ہے تو تینوں پارٹیوں کے کیسز کو اکٹھا کرکے بیک وقت فیصلہ کیا جائے ۔فیصلہ جو بھی ہوگا معاملہ سپریم کورٹ میں ہی جائیگا۔قانون دان کہتے ہیں فیصلہ خلاف ا ٓنے سے اسمبلیاں ختم نہیں ہوں گی۔ ایک بات تو واضح ہوگئی کہ سینٹ الیکشن اب کوئی نہیں روک سکتا۔الیکشن کمیشن نے اپنا موقف سپریم کورٹ میں واضح کردیا ہے کہ اوپن بیلٹ سے ووٹنگ نہیں ہونی چاہئے ۔یہ آئین کی روح سے درست نہیں ہے ۔ لاہور میں نوے سے 95فیصد کوڑا اٹھا لیا گیا ہے اور اس کا کریڈٹ میاں اسلم اقبال کو جاتا ہے ۔ارنب گوسوامی کے پانچ سو ٹویٹ پبلک کئے گئے ہیں۔ان سے ظاہر ہوتا ہے وہ کہہ رہاہے پلوامہ کا تو ہمیں بہت فائدہ پہنچا۔اس کی وجہ سے مودی کو بھی الیکشن میں فائدہ پہنچا اور اسے بھی فائدہ پہنچا۔اس بات سے ایک چیز واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان کا موقف بالکل درست ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close