نواز شریف سعودی عرب جانے کیلئے تیارقریبی ذرائع نے بڑا انکشاف کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف جو کہ قریباً ایک سال سے لندن میں قیام پذیر ہیں چند روز بعد کچھ دن کیلئے سعودی عرب جارہے ہیں۔روزنامہ جنگ میں پرویز بشیر کیشائع خبر کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں دو تین ہفتے قیام کریں گے اور واپس لندن چلے جائیں گے۔سعودی عرب میں وہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کرینگے۔ اپنے قیام کے دوران وہ سعودی اعلی حکام سے

ملاقاتیں بھی کرینگے۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کاپاسپورٹ 16فروری سے کینسل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، اسی حوالے سے لندن میں موجود سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ وزیرداخلہ نے آپ کا پاسپورٹ کینسل کرنے کی بات کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ معاملے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور ہم بہت آگے نکل گئے ہیں۔ان کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ملک میرا ہے، پاکستان میرا ہے، پاسپورٹ کے یہ مالک ہیں؟لاہور اسلام آباد موٹر وے پر دھند، لاہور سے کلر کہار کسی بھی وقت بند کر دی جائے گی، موٹر وے پولیس کی وارننگراولپنڈی (پی این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹروے زون کے ترجمان کے مطابق لاہور سے کلر کہار کے درمیان موٹروے دھند سے متاثر ہے۔ دھند زیادہ ہونے کی صورت میں ،موٹروے کا دھند سے متاثرہ حصہ بند کیا جا سکتا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں,گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے (MOTORWAY Humsafar)اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close