وزیراعظم نے’’ سمری منظور نہیں کی‘‘ پیٹرول پھر بھی مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت پیٹرول تین روپے 20 پیسے اور ڈیزل دو روپے 95 پیسے فی لٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔تاہم اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے

معاون خصوصی شہباز گل کا ٹویٹر پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی طرف سے پٹرول کی قیمت کو 13 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی۔ اور قیمتوں کو کم سے کم بڑھانے کا فیصلہ کیا۔نئی قیمتیں کچھ یوں ہوں گی۔ پیٹرول تین روپے پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے 95پیسے جبکہ کوروسین تین روپے فی لیٹر مہنگا ہو ا ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم نے آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 13 روپے اضافے کی سفارش مسترد کر دی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 3 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی ہدایتنوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پندرہ روز کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔خیال رہے کہ31دسمبر2020 کو بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافہ کی سمری بجھوائی تھی تاہم پیٹرولیم ڈویژن نے دونوں تجاویز مسترد کردیں۔یکم جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close