تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، پنجاب کے سرکاری کالجز میں 3000 کالج ٹیچنگ انٹرنی بھرتی کرنے کیلئے شیڈول جاری، 4 ماہ کنٹریکٹ، ماہانہ تنخواہ 45000 مقرر، 14جنوری سے درخواستیں وصول کی جائیں گی

راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب کے سرکاری کالجز میں 3000 کالج ٹیچنگ انٹرنی CTI بھرتی کرنے کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، کالجز میں 13 جنوری کو خالی آسامیوں کی تعداد اور مضمون کی تفصیل نوٹس بورڈ پر لگا دی جائے گی۔امیدوار 14 اور 15 جنوری کو اپنی اپنی درخواستیں متعلقہ کالجز میں جمع کروائیں

گے جہاں جہاں ان کے مضمون کی سیٹ خالی ہو۔عارضی میرٹ لسٹ 17 جنوری کو ہر کالج نوٹس بورڈ پر لگائی جائے گی جس پر اعتراضات 18 اور 19 جنوری تک جمع کروامیں سکتے ہیں۔ 02جنوری کو فائنل میرٹ لسٹ ہر کالج میں لگ جائے گی۔اس بار تبدیلی یہ ہے کہ واک ان انٹرویو نہیں ہیں مطلب درخواست پہلے جمع کروانا لازمی ہے۔اور اچھی بات یہ ہے کہ میرٹ لسٹ دیکھ کر آپ وہاں ہی انٹرویو پر جائیں جہاں آپ کا چانس ہے۔انٹرویو ہر کالج میں 21 سے 23 جنوری تک ہوں گے۔جس کے بعد کامیاب امیدواروں کی لسٹ 25 جنوری کو ہر کالج میں لگا دی جائے گی۔7.جنوری 26/27 کو فائنل لسٹ پر اعتراضات جمع کروائے جا سکتے ہیں اور ان پر فیصلہ 28 اور 29 جنوری کو ہو گا۔8. فائنل سلیکٹڈ لسٹ یکم فروری 2021 کو لگائی جائے گی۔ ہر کالج میں آفر لیٹرز 2 فروری کو جاری ہوں گے اور اس کے بعد جائننگ ہو گی۔ایپلائی کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے۔۔۔۔۔ پنجاب میں ایک بار پھر بریک ڈائون کئی شہر وں کی بجلی بند کر دی گئی اسلام آباد (پی این آئی )گذشتہ شب ملک میں ہونے والا بڑا بریک ڈاؤن مکمل طور پر ختم نہیں ہوا تھا کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں ایک بار پھر بجلی بند ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ،فیصل آباد ، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،گوجرہ ،جھنگ ،شور کوٹ کے کے بعض علاقوں میں ایک بار پھر بجلی کا بریک

ڈاؤن ہوا ہے، اس کے علاوہ سرگودھا ، میانوالی، خوشاب ، جوہر آباد کے بعض علاقوں میں بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن نے دوبارہ بجلی کی بندش سے متعلق کہا ہے کہ ترسیلی نظام میں خرابی مکمل دور نہیں ہوئی ابھی کچھ وقت لگے گا۔دوسری جانب شہر قائد میں بھی 15 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے، پاپوش نگر،گلستان جوہر،بلدیہ،کیماڑی، لیاری،کھارادر،گولیمار،جیکب لائن میں گذشتہ رات سے معطل ہونے والی بجلی کی فراہمی تاحال فعال نہیں ہوسکی ہے، اس کے علاوہ گارڈن ،لانڈھی ،شاہ فیصل کالونی کے مختلف حصے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close