ٹرمپ نے عمران خان کو واضح کر دیا تھاکہ کشمیر بھارت کے حوالے کر دیا گیا تم نے شور مچانا ہے نا جنگ کی طرف جانا ہے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان میں ہوم ورک ہو رہا ہے، حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہاسلام آباد سمیت 5 فروری کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ مل کر یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے ،ہمارے حکمرانوں نے بغیر کسی جھگڑے کے کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی بات مودی کی جیت اور 3 حصوں میں کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا سب کے سامنے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کے دورے کے دوران ٹرمپ نے عمران خان کو واضح کردیا کہ کشمیر بھارت کے حوالے کردیا گیا تم نے شور مچانا ہے نا جنگ کی طرف جانا ہے ،فلسطین کی مقدس سرزمیں کو اسرائیل کے حوالے کردیا ہے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان میں بھی ہوم ورک ہورہا ہے ۔ان کا کہنا تھ اکہ لورالائی میں 13 جنوری کو بڑی ریلی نکالی جائیگی جس میں پوری پی ڈی ایم شرکت کرے گی،انہوںنے کہاکہ 6 جنوری کو بنوں میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ مفتی کفایت اللہ کے گھر چھاپہ مار کر ان کے چھوٹے بیٹے سمیت گھر کے دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کردیا ہے ،کہتے ہیں ریٹائرڈ فوجی افسران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے حالانکہ خود عمران خان نے حاضر سروس افسران کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں ایک نہتے طالب علم کو نشانہ بنا دیا گیا، یہ بھی عمران حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ،ایک نہتے طالب علم پر 22 فائر کھول دیئے گیے مگر پھر بھی آپ امن کے دعویدار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مچھ میں انتہائی افسوسناک سانحہ ہوا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ،وندر میں راہ چلتے لوگوں پر حملہ کیا گیا کئی لوگوں کی شہادت اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نیب انصاف کا ادارہ نہیں، احتساب کا ادارہ نہیں انتقامی ادارہ ہے، اپنی بات پر قائم ہوں۔ انہوںنے کہاکہ نا انصافیون کا خاتمہ نہ ہوا تو شاید ہم جی ایچ کیو کی طرف رخ کریں، اس بات پر قائم ہوں ،ہم سمجھتے ہیں ان انتقامی کارروائیوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے ،اب تک کے پی ڈی ایم کے فیصلے اتفاق رائے سے ہوئے ہیں،پنڈی اسلام آباد سے دور نہیں ہے ایک ہی لخت میں پہنچا جاسکتا ہے ۔ایک سوا ل پر انہوںنے کہاکہ اسرائیل کو جو مرضی تسلیم کرلے اس کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں ہوسکتی ،ہمیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اگر ادارے ہم پر حملہ نہ کریں تو کوئی اور نہیں کرسکتا ۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ پہلے ہم 15 لاکھ لائے تھے اب ہم 25 لاکھ لوگ اسلام آباد لائینگے۔ انہوںنے کہاکہ مشرف کا ساتھ ہم نے نہیں دیا، ہم اس کے خلاف تحریک میں سب سے آگے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close