نئے برطانوی کرونا وائرس کے لاہور میں کتنے مشکوک کیس آگئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد کا دل دہلا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )برطانیہ میں پھیلی نئی قسم کے کرونا وائرس کے صوبائی دارلحکومت میں 4مشکوک کیسز سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ برطانیہ سے واپس آنے والے مسافروں میں کرونا وائرس کے نئی قسم کے 4مشکوک کیس سامنے آئے ہیں ، ان مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ

مریضوں کی رپورٹس این آئی ایچ بھیج دی گئی ہیںجبکہ پاکستانی محققین نے کرونا وائرس کی نئی قسم سے بچائو کیلئے کوششیں تیز کر دیں ہیں ہمار ے ریسرچرز اس نئی قسم پر تحقیق کر رہے ہیں ۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ معلومات کے مطابق نئی قسم کا وائرس زیادہ تیزی کیساتھ پھیلتا ہے ۔ قبل ازیں محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کی نئی قسم کے کیس رپورٹ ہونے کی تردید کردی۔برطانیہ میں پھیلی ہوئی کورونا وائرس کی نئی قسم کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں اس کیس کا مریض رپورٹ نہیں ہوا، برطانیہ سے آئے افراد کا کورونا مثبت آنے پر ان کے نمونے جین سیکونسنگ کے لیے این آئی ایچ بھجوائے جاتے ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے بتایا کہ نجی ہوٹل میں کورونا مثبت آنے والی خاتون کی جین سیکیونسنگ نہیں ہوئی،بغیر جین سیکونسنگ کورونا وائرس کی قسم کوڈیکلئر کرنا ممکن نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں برطانیہ سے متاثر ہو کر آنے والے مریضوں میں نئی قسم کا وائرس ہو، جین سیکونسنگ کے نتائج آنے پر ہی پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق ہو سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close