حملہ آوروں کو فی الفور پکڑا جائے 11 کان کنوں کے قتل پروزیر اعظم عمران خان کانوٹس


اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں 11 اکان کنوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم کان کنوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مچھ بلوچستان میں 11 کان کنوں کا قتل دہشت گردی کا بزدلانہ اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایف سی کو ہدایت کی ہے کہ معصوم کان کنوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔وزیرِاعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معصوم کان کنوں کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مچھ میں حملہ بزدلانہ اور غیر انسانی ہے، حکومت بے گناہ مقتولوں کے خاندانوں کو بے آسرا نہیں چھوڑے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close