مولانا فضل الرحمان کیساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا ، آئندہ کیا ہونے والا ہے؟ حیران کن پیش گوئی

کوئٹہ (پی این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) سے نکالے گئے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کے مفادات کیلئے سینئر ارکان کو پارٹی سے نکالا۔حافظ حسین احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے جے یو آئی میں کانٹ چھانٹ کاسلسلہ شروع کردیا ہے،کانٹ چھانٹ کا پہلا نشانہ مولانا فضل الرحمن بن چکے ہیں اور بنتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں ”پیسا پھینک، تماشہ دیکھ“ نوازشریف کی ملی بھگت سے محمد علی درانی شہباز شریف اور فضل الرحمن کو ملے، نوازشریف نے زرداری کو کنٹرول کرنے کے لئے مولانا کو پی ڈی ایم کاسربراہ بنوایا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف علی زرداری سب پر بھاری نکلے، ضیاء الحق کی برسی سے شروع ہونے والی ن لیگ کی سیاست کو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر دفن کردیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری نے اپنا ویٹو کاحق بھی پی ڈی ایم سے منوالیا، سینٹ کا الیکٹرول کالج توڑنے، لانگ مارچ، 20 ستمبر کے تمام فیصلوں کو زرداری اور بلاول نے ویٹو کردیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے فیصلوں پر پانی پھیر کر پیپلز پارٹی کے فیصلوں کو تسلیم کرلیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا اورآئندہ بھی ہوتا رہےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close