پولیس کامفتی کفایت اللہ کے گھر پرچھاپہ مفتی کفایت اللہ کے بھائی،بہنوئی اور بیٹے گرفتار‎

اسلام آباد(پی این آئی) پولیس کا رہنماجے یو آئی مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے آبائی گھر پر چھاپہ، نجی ٹی وی کے مطابق جب پولیس نے چھاپہ مارا تو مفتی کفایت اللہ گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس نے مفتی کفایت اللہ کے بھائی،بہنوئی اور دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

دوسر ی جانب ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بیٹوں اور دیگر اہل خانہ کی گرفتاری پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔جو کچھ مفتی کفایت اللہ نے کہا اس سے زیادہ عمران خان کہتے رہے ہیں۔آزادی اظہار رائے پر پابندی، حقوق سلب کرنا، آئین کی توہین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتی کفایت اللہ کے اہل خانہ کی گرفتاری کس جرم کے تحت کی گئی۔اوچھے ہتھکنڈوں، انتقامی کارروائیوں اور مجرمانہ طرز حکمرانی کا دور جلد ختم ہونے والا ہے۔یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے مفتی کفایت اللہ کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close