پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں تلخیاں مزید بڑھنے لگی، جےیو آئی کا پیپلزپارٹی سے سندھ میں 11 عہدے مانگے جانے کا انکشاف ‎

اسلام آباد (پی این آئی )پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں تلخیاں مزید بڑھنے لگی، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے آنے والے جے یو آئی کے وفد نے بلاول بھٹو کے ظہرانے اور پی ڈی ایم اجلاس میں عدم شرکت کرکے اپنے ارادے ظاہر کردئیے ہیں۔

اس حوالے سے جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں اختلاف کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائے فضل الرحمان کا بینظیر کی برسی میں شرکت سےانکار ذاتی ناراضی ہے، جے یو آئی سندھ میں مرضی کے افسران کی تعیناتی کی خواہشمندتھی، من پسند افسران کی تعیناتی نہ ہونے پر جے یو آئی نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔ذرائع نے بتایا کہ جےیو آئی نے پیپلزپارٹی سے سندھ میں ایک دو نہیں گیارہ عہدے مانگے تھے، یہ مطالبات لاہور جلسے سامنےآئےتھے، پیپلز پارٹی کی جانب سے سرد مہری دکھانے کے باعث جےیو آئی رہنما نےپی پی کےگڑھ لاڑکانہ میں دھرنےکی دھمکی دی تھی جبکہ جے یو آئی کے مطالبات اور دھمکی پر پیپلزپارٹی شدید ناراض تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close