عمران خان کی حکومت ڈگمگانے لگی ایم کیو ایم کے بعد ایک اور اہم اتحادی بھی پی ٹی آئی سے ناراض

کوئٹہ(پی این آئی )ایم کیو ایم کے بعد بی اے پی بھی تحریک انصاف سے ناراض ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کی زیر صدارت پارلیمانی اراکین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کا اتحادی جماعتوں کے

ساتھ رویہ زیر بحث رہا۔ بی اے پی کے پارلیمانی اراکین نے اتحادی جماعت پی ٹی آئی سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وفاقی اور کے پی کے کابینہ میں ہمیں مسلسل نظر انداز کررہی ہے،اس کے برعکس بی اے پی اراکین پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سینیٹ اور کے پی میں سپورٹ کررہی ہے۔ پارلیمانی اراکین کا شکوہ تھا کہ تحریک انصاف نے بی اے پی کو وفاقی کابینہ اور کے پی میں نمائندگی نہیں دی اور وفاق میں جو محکمہ بلوچستان عوامی پارٹی کو دیا گیا،اس سے عوامی مسائل حل نہیں ہوتے، پارلیمانی اراکین کا مطالبہ تھا کہ جس طرح ایوانوں میں ہم وفاقی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں پی ٹی آئی اسی طرح ہمیں نمائندگی بھی دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close