لاہور( پی این آئی)الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ ضمنی انتخابات حکومت کے مخالف بننے والے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کیلئے امتحان بننے لگا۔مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ مولانا فضل الرحمن پر چھوڑ دیا۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ
مسلم لیگ (ن) بطورپارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند ہے۔پی ڈی ایم کے فیصلے کے پابند ہیں تاہم حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ضمنی انتخابات کے حق میں ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی مخالف ہیں جبکہ پی ڈیایم کی باقی جماعتیں پی ڈی ایم کے فیصلے پرمتفق ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم فیصلے پی ڈی ایم کے 2جنوری کو ہونے والے اجلاس میں متوقع ہیں۔اہم اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ضمنی انتخاب میں شرکت کے حوالے سے فضل الرحمن سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔مریم نوازنے ضمنی انتخابات میں شرکت کاحتمی فیصلہ مولانافضل الرحمن پرچھوڑ دیا۔ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں ضمنی انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دیناچاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں