کرونا نے مولانا طارق جمیل کی کیا حالت کر دی ویڈیو دیکھ کر پاکستانی افسردہ ہو گئے

اسلا م آباد (پی این آئی )ملک کے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل نے مہلک وباء سے صحت یاب ہونے کے بعد قوم کیلئے پیغام جاری کیا ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بولنے کے دوران انہیں سانس کی تکلیف ہو رہی ہے ، انہوں نے پاکستان سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ

کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران ایک ویڈیو پیغاجاری کیا تھا کہ اس وقت مجھے اس وباء کے بارے میں نہیں پتہ تھا کہ کرونا ہوتا کیا ہے ، اس دفعہ میں خود اس کی لپیٹ میں آیا ہوں ، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے صحت یاب کیا ، دس دن ہسپتال میں رہنے کے بعد منگل کو میں گھر واپس آیا ۔ میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ یہ ایک وباء ہے ،یہ ایک آفت ہے ،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی امتحان ہے ۔ انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس او پیز کا ہر حال میں لازمی خیال رکھیں ، کوئی بہن ، بھائی ماسک کے بغیر بازاروں کا رخ مت کرے ، چھ فٹ کا فاصلہ یقینی بنائیں ، یہ بڑی عمر کے لوگوں کو لپیٹ میں لے لیتا ہے ۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میں ہسپتال میں تھا کہ کئی جنازے اٹھے رہے تھے کئی لوگ صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جارہے تھے ، میں لمبی بات نہیں کرسکتا لیکن میری تمام پاکستانیوں کو اپیل ہے کہ اللہ کے واسطے کرونا وائرس کو مذاق میں نہ لیں اس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اپنائیںکیونکہ جان کی حفاظت ہم پر فرض ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close