ن لیگ اور ق لیگ اگر مل گئی تو نواز شریف کا تحریک چھوڑ کر اگلا بڑا قدم کیا ہو گا ، حیرت انگیز انکشافات

اسلام ا ٓباد(پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میںمعروف صحافی شہزاداقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اپنے بیانات سے حکومت پر دباؤ ختم ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا اعلان کر کے اپوزیشن کو بیک فٹ پر لاکھڑا کیا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات

لڑنے پر متفق ہوگئی ہیں، پی ڈی ایم استعفے دینا چاہتی ہے تو ضمنی انتخابات لڑنا بڑا تضاد ہوگا، ایسا کوئی رکن اسمبلی نہیں ہوگا جو الیکشن پر کروڑو ں روپے خرچ کر کے دو ماہ بعد استعفے دینے پر آماد ہ ہوجائے،قمر زمان کائرہ کے بیان سے لگتا ہے پیپلز پارٹی دھرنے میں بھی شریک نہیں ہوگی، ق لیگ اگر ن لیگ کے ساتھ مل جاتی ہے تو نواز شریف تحریک چھوڑ کر فوری طور پر پنجاب حکومت بنالیں گے، پیپلز پارٹی اگلے دو مہینے میں الیکشن کی یقین دہانی ملنے تک سندھ حکومت نہیں توڑے گی، پی ڈی ایم تحریک سے نہ حکومت جائے گی نہ ایسی تحریک سے حکومت کو جانا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close