سرکاری ملازمین کے مزے، تین چھٹیاں اکٹھی آ گئیں

لاہور(پی این آئی) یوم قائد اعظم پر عام تعطیل کی وجہ سے سرکاری ملازمین تین تعطیلات انجوائے کریں گے۔ حکومت کی جانب سے یوم قائد اعظم 25 دسمبر کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار ملا کر سرکاری ملازمین تین تعطیلات انجوائے کریں گے۔ ملک بھر کے تمام بنک ،مالیاتی

ادارے بھی جمعہ سے تین روز تک بند رہیں گے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کے باعث تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک جمعہ کو بند رہیں گے۔ جمعہ کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے تین روز بند رہنے کے بعد 28 دسمبر کو کھلیںگے۔ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین نے جمعرات کے روز ڈیوٹی ختم کر کے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے کا پروگرام ترتیب دے رکھا ہے۔۔۔۔

خبردار، ہو شیار، کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم برطانیہ سے پاکستان پہنچنے کا انکشاف، نیوز ایجنسی کا دعویٰ

کراچی(این این آئی)برطانیہ میں دریافت نئے کورونا وائرس سے ملتے جلتے کورونا وائرس کے کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعظم کے چیئرمین کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاالرحمان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کیلئے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سائنسدانوں نے بالخصوص طور پر یورپین ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں تغیر کا مشاہدہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس وقت 200 سے زائد کمپنیاں نئی شکل میں آنے والے وائرس سے نمٹنے کیلئے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر عطاالرحمان نے ویکسین کی افادیت چیک کرنے کے حوالے سے کہا کہ ویکسین کے مستند ہونے اور اس کے لوگوں کی صحت پر اثرات دیکھنے کیلئے کافی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں سائنسدان وائرس کے تغیر کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ لوگوں کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے پاکستان ویکسین درآمد کرے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین ٹاسک فورس نے کہا کہ ملک میں ریسرچ بیسڈ ورک کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے سائنسدان مقامی سطح پر ویکسین تیار کرنے کے قابل ہو سکیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close