اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ واپس لینے کا حکم جاری

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم کالعدم قرار دے دیا گیا۔بدھ کو جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد پراپرٹی ٹیکس کیسز کا محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصول کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی

اے کا اختیار نہیں بلکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے۔عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 2015ء کے بعد سے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس کی رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی سمیت دیگر شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔۔۔۔

نئی گاڑیاں مزید مہنگی ہو گئیں،نئی گاڑی کی خریداری پر 2 لاکھ روپے تک اضافی ٹیکس عائد کردیاگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے نئی گاڑی کی خریداری پر 2 لاکھ روپے تک اضافی ٹیکس عائد کردیاہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 660 سے 1 ہزارسی سی تک کی گاڑی پر 50 ہزار، 2ہزارسی سی تک ایک لاکھ اور 2ہزار سی سی سے اوپر والی گاڑیوں پر 2لاکھ روپے تک ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا۔وفاقی کابینہ نےاپنے اجلاس میں گاڑیوں پر نئے ٹیکس کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے۔ اضافی ودہولڈنگ ٹیکس یکم جنوری سے 30 جون 2021 تک نافذ العمل رہے گا اور یہ اضافی ودہولڈنگ ٹیکس نئی گاڑیوں کی خریداری اور 3 ماہ کے اندر دوبارہ فروخت پر لگے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close