مولانا فضل الرحمان کو بڑا دھچکا ، جے یو آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ، مزید رہنمائوں نے مولانا شیرانی کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )جے یو آئی کے ارکان میں اختلاف شدت اختیار کر گئے ، مولانا شجاع الملک اور مولانا گل نصیب نے بھی مولانا شیرانی کی حمایت کر دی ، جے یو آئی کی تنظیم اور رکنیت سازی میں خیانت کی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق جے یو آئی رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی سازی میں خیانت سے کام لیا گیا ہے ،نظریاتی کارکناںن کو نظر

انداز کیا جارہا ہے ، جے یو آئی کے سلیکٹڈ ہیں ۔مولانا شجاع نے کہا ہے کہ اخترشیرانی کو ن لیگ کے بیانیے پر تحفظات تھے ، جس کی وجہ سے انہیں فارغ کیا گیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں لوگ کے جمع ہونے کی وجہ نیب کا احتساب ہے ۔ مولانا گل نصیب کا کہنا تھا کہ جمعیت میں اب ٹکٹ نظریئے،کردار کی بنیاد پر نہیں دیئے جاتے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close