آپ باز نہیں آئیں گے تو میں اٹھ کر چلا جاؤں گا، جج ن لیگی رہنما رانا مشہود پر شدید برہم

لاہور(پی این آئی)احتساب عدالت کے جج ن لیگی رہنما پر برس پڑے اور کہا کہ آپ باز نہیں آئیں گے تو میں اٹھ کر چلا جاؤں گا۔احتساب عدالت لاہور میں اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کمرہ عدالت میں شور شرابے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شہباز شریف سے

ملاقات کرنے آئے ہیں اب وہ باہر چلے جائیں۔آپ لوگوں کے شور سے سماعت میں مشکل آ رہی ہے ایک ایک سوال ملین ڈالر کا ہے۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ن لیگی رہنما رانا مشہود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود آپ کے ہوتے ہوئے بھی شور ہو رہا ہے ،اگر آپ باز نہیں آئیں گے تو میں اٹھ کر چلا جاؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close