میں ن لیگ کے اس عہدے پر کام نہیں کر سکتا لیگی سینئر ہنما ایاز صادق نے معذرت کر لی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق نے ن لیگ لاہور کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کر لی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری توجہ میرے حلقے اور پارٹی دیگر امور پر مرکوز ہے ، اس لیے یہ صدارت کسی نوجوان کو سونپی جانی چاہیے ۔تفصیلات کے

مطابق ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کی صحت خرابی کی وجہ سے عہدہ اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتے ۔ ان کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ وہ 2 دہائیوں سے اس عہدے پر کام کر رہے ہیں ، تاہم ان کی صحت خرابی کی وجہ سے وہ یہ عہدہ مزید نہیں سنبھال سکتے جبکہ وہ پہلے صدارت چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close