پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ٹرین سروس آپریشنل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاپاکستان کا خطے میں تجارتی روابط بڑھانے کیلئے انتہائی اہم فیصلہ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ترکی اور ایران کیساتھ مل کر تینوں ممالک کے درمیان ٹرین سروس آپریشنل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ تینوں ممالک نے اسلام آباد، تہران،

استنبول کارگو ٹرین سروس کی بحالی کیلئے اتفاق کیا ہے۔سروے اگلے برس آپریشنل کی جائے گی۔ اس حوالے سے استنبول میں اکنامک تعاون تنظیم کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان، ایران اور ترکی کے ریلوے حکام نے شرکت کی۔ میٹنگ میں طے پایا کہ تینوں ممالک تجارتی روابط بڑھانے کیلئے اگلے برس اسلام آباد، تہران، استنبول کارگو ٹرین سروس بحال کر لیں گے۔ سروس کی بحالی کیلئے ابتدائی کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔تینوں ممالک کے درمیان موجود ریلوے ٹریک پر متعدد ٹیسٹ رن کیے جا چکے جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ٹریک کی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے۔ تاہم اب تینوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ کارگو ٹرین سروس کی بحالی کیلئے ایک دوسرے کے تعاون سے کام کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close