اسلام آباد (این این آئی) کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ملحق آزاد جموں و کشمیر کے سیکٹر چری کوٹ پر فائرنگ کر کے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جس میں پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے مبصر ملٹری گروپ کے دو افسران سوار تھے۔ گاڑی کو نقصان پہنچا ، عہدیدار وں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاہے جبکہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کی گاڑی کو بلااشتعال فائرنگ سے نشانہ بنانے والی بھارتی فوج کی ایک اور اوچھی حرکت ہے،بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں اور ایل او سی او ورکنگ باؤنڈری پر امن کو برقرار رکھیں۔
کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ
بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نے کہا۔ کہ بھارتی فوج نے صبح دس بجکر 45منٹ پر آزاد جموں و کشمیر کے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کے عہدیدار پولاس گاؤں میں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنے والے افراد سے ملاقات کیلئے جارہے تھے۔ کہ نشانہ بنے۔واقعہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ لیکن عہدیدار خیریت سے ہیں اور پاک فوج نے انہیں فوری طور راولاکوٹ منتقل کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کی گاڑی کو بلااشتعال فائرنگ سے نشانہ بنانے والی بھارتی فوج کی ایک اور اوچھی حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے رواں برس اب تک 2 ہزار 999 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 27 اموات جبکہ 92 خواتین اور 68 بچوں سمیت 249 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کریں اور ایل او سی او ورکنگ باؤنڈری پر امن کو برقرار رکھیں۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملیٹری مبصر گروپ کو
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارت، پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے۔ اور فوجی مہم جوئی کے لیے بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ پاکستان کے پاس بھارتی منصوبے کی قابل اعتماد معلومات موجود ہیں۔ تاہم پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں