مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد(پی این آئی)مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا، انشااللہ 2 ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ اور نیشنلٹی سب ایک چھت تلے ہو۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ نجی ٹی وی آر وائے کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا ۔کہ نادراکادورہ کیاہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہاہے ۔

مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی
مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے۔ نادراکےدورےپراہم فیصلے کیےہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا۔ جبکہ 50نادراکےنئےسینٹر کھولیں گے۔ جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ۔کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا۔ جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close