لاہور(پی این آئی)ن لیگی تمام اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے مریم نواز کو جمع کروا دیے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی نے۔ لیگی نائب صدرمریم نواز کو استعفے جمع کرادیئے ہیں۔جلسے میں کم افراد لانے پر مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو قصور وار قرار دیا تھا۔ مریم نواز سے لاہور کےارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق لاہور جلسے پر
ارکان اسمبلی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ 3 بجے شروع ہونا چاہیے تھا جو 5 بجے شروع ہوا۔ جلسے میں شریک عوام تاخیر کے باعث تھک گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز لانگ مارچ کے لیے تمام ارکان اسمبلی سے تجویز مانگ لی۔ اس سلسلےمیں مریم نواز چند روز بعد دوبارہ ملاقات کریں گی۔ لاہور جلسے میں بندے کم لانے پر مریم نواز نے ۔اپنی پارٹی کے لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو قصوروار قراردیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں