نواز شریف کے کزن گرفتار

لاہور(پی این آئی) نواز شریف کے کزن گرفتار۔ کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پر ایف بی آر کا بڑا آپریشن۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے کزن اور اتفاق آئرن انڈسٹریز کے سی ای او خالق شریف کو کروڑوں روپے کا ڈیفالٹر ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ قومی اخبار دنیا کی رپورٹ کے مطابق فراڈکے ذریعے دو مرتبہ ان پٹ ایڈجسٹمنٹ حاصل کرنے کی ایف آئی آر۔ میںشریف خاندان کے قریبی عزیز میاں جاوید شفیع کے بیٹے

نواز شریف کے کزن گرفتار
نواز شریف کے کزن گرفتار

سی ای او اتفاق آئرن انڈسٹریز اور ڈائریکٹرخالد پرویز بھی نامزدہیں ۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹرزنے لارج ٹیکس پیئرآفس لاہور کو اتفاق آئرن انڈسٹری کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ فراڈ کی تفصیلات بھجوائی تھیں۔ایف بی آر کے مطابق ملزمان پر 42 کروڑ37 لاکھ روپے سے زائد رقم پر ٹیکس چوری کا الزام ہے ۔اتفاق آئرن انڈسٹریز کے افسروں نے سات کروڑ سے زائد ٹیکس کی چوری کی۔ ملزمان کو واضح اور ٹھوس شواہد کے بعد گرفتار کیاگیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close