حکومت نے بلاول بھٹو کی خواہش پوری کر دی

لاہور( پی این آئی) حکومت نے بلاول بھٹو کی خواہش پوری کر دی ۔ شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری۔ اپنے وفد کے ہمراہ منگل کے روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کریں گے۔ یہ ملاقات 2بجے سے 5 بجے کے درمیان کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی ۔

حکومت نے بلاول بھٹو کی خواہش پوری کر دی
حکومت نے بلاول بھٹو کی خواہش پوری کر دی

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے سپرٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو خط لکھ دیا ہے ۔جس میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ شیری رحمن راجہ پرویز اشرف۔ اور قمر زماں کائرہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔ جس میں پی ڈی ایم کی تحریک کے دوسرے مرحلے ۔اورخصوصاً اسمبلیوں سے استعفوں کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close