مہنگائی میں دبے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے گیارہ پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

اسلام آباد (این این آئی) مہنگائی میں دبے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے1 روپے11پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،قیمت میں اضافہ۔ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا۔ نیپرا کے مطابق ستمبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے 95 پیسیفی یونٹ تھی۔ ستمبرمیں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 2 روپے84 پیسے فی یونٹ تھی۔ فیصلے سے بجلی صارفین پر12 ارب روپیسے زائد کا بوجھ پڑیگا۔ نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی دسمبرکے بلوں میں کی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔۔۔۔۔

حکومتی ترجمانوں نے شعر بنا لیے، عوام نے دیکھا نہ آر ہوا نہ پار بس پی ڈی ایم ہوئی خوار

لاہور(این این آئی) پی ڈی ایم نے جلسے کا خوب شور مچایا۔ مریم نے جلسے کی کامیابی کے لئے لاہور کی گلیوں میں دھکے کھائے۔ لیکن اس کے باوجود لاہوریوں نے غیرآئینی اور غیرقانونی اجتماع اور پی ڈی ایم کے بیاننیے کو مسترد کردیا۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے تصادم، فساد اور انتشار کے جڑے ایجنڈے کو ناکام بنایا ۔جس پر سکیوڑٹی ادارے او رضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت۔ او ر معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فرود س عاشق اعوان نے ڈی جی

اگر لاہور میں کرونا کیسز بڑھے تو اس کی ذمہ دار پی ڈی ایم اور جلسہ منتظمین ہوں گے

پی آر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا – وزیرقانون راجہ بشارت نے کہاکہ مریم فرما رہیں تھیں۔ کہ 13دسمبر کو آر ہوگا یا پار عوام نے دیکھا نہ آر ہوا نہ پاربس پی ڈی ایم ہوئی خوار- ن لیگ نے مینار ۔پاکستان کے میدان کا چوتھائی حصہ منتخب کرکے آغاز میں ہی اپنی شکست تسلیم کرلی – اس جلسے کے بعد اگر لاہور میں کرونا کیسز بڑھے۔ تو اس کی ذمہ دار پی ڈی ایم اور جلسہ منتظمین ہوں گے- جلسے میں شریک افراد سے درخواست ہے۔ کہ اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیں – انہو ں نے کہاکہ مریم ضمانت پر ہیں، باپ اشتہاری،

مہنگائی میں دبے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا،  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے گیارہ پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
مہنگائی میں دبے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے گیارہ پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

کزن اور چچا جیل میں اور بھائی مفرور اور وہ حکومت کو کھلے عام چیلنج کررہی ہیں -عمران خان ایک ویژنری لیڈر ہے۔ اور یہ دو نابالغ سیاسی بچے کپتان پر تنقید کررہے ہیں – جلسے میں ان لوگوں نے اپنے خاندان کا رونا رونے کے علاوہ کوئی بات نہیں کی- لانگ مارچ کا شور مچانے والوں نے نہ تاریخ دی۔ اور نہ اپنے کارکنوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دیا- یہ ایک غیرقانونی اور غیر آئینی جلسہ تھا ۔جس کے منتظمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی- معا ون خصوصی وزیراعلی پنجاب نے کہا۔ کہ اپنی ذات کے درد میں مبتلا

وزیراعلی اور حکومت کی جانب سے پنجاب کی تمام سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے بہترین حکمت عملی سے ایجنڈے کو ناکام بنایا

اور اقتدار سے محرومی کا درد لئے راجکماری آہ و بکا سے جڑا بیانیہ گلی گلی میں نوحے کی صورت میں پڑھتی رہیں۔ اس کے باوجود لاہور کے باشعور اور غیور عوام نے پی ڈی ایم کے صف ماتم پر کی جانے والی تقریروں کو ان سنی کردیا- انہوں نے کہا کہ ۔وزیراعلی اور حکومت کی جانب سے پنجاب کی تمام سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔جنہوں نے بہترین حکمت عملی سے تصادم، فساد اور انتشار کے جڑے ایجنڈے کو ناکام بنایا – ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ۔ محمود خان اچکزئی نے اہلیان لاہورکے پاکستان کے ساتھ لازوال رشتے کو پامال کرنے کے لئے بیہودہ گفتگو کی-

تحریک انصاف مینار پاکستان کے سائے تلے اس قسم کی پاکستان دشمن بیانئے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اور پی ڈی ایم قائدین کی محمود خان اچکزئی کے بیان پر خاموشی اس بات کا عکاسی کرتی ہے۔ کہ یہ گٹھ جوڑ پاکستان کے مخالفین کو ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے ہے۔ کیونکہ اس وقت دنیا میں انڈیا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیر میں مظالم کے باعث رسوا ہورہا ہے ۔اور یہ لوگ پاکستان میں جلسے جلوس اور مظاہرے کرکے دنیا کی توجہ بھارت سے ہٹانا چاہتے ہیں –

قوم پاکستان کے غداروں کو معاف نہیں کرے گی

قوم پاکستان کے غداروں کو معاف نہیں کرے گی – مینار پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ وہاں لاہوریوں کو طعنے دیئے گئے۔ اور تاریخ کو مسخ کیاگیا – یہ نہیں ہوسکتا ،کہ آپ پاکستان کے ادارو ں کو گالیاں دیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہے -ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے لائحہ عمل بنا رہے ہیں – انہو ں نے کہاکہ لاہوریوں نے جلسہ مسترد کرکے ان کو آئینہ دکھایا – آج آر ہوا نہ پار بلکہ ان کا بیانیہ سرحد پار ہوا – انہو ں۔ نے کہاکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close