وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید کیخلاف سپریم کورٹ میں اہم ترین کیس سماعت کیلئے مقرر، بینچ کی سربراہی چیف جسٹس کرینگے

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی

چیئرپرسن نے دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ پاکستان نے گرلز گائیڈ کے زیرِاستعمال زمین واپس لینے سے روکا تھا۔شیخ رشید احمد پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر ہسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے۔یا د رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہی شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنایا تھا، ان کی جگہ اعظم سواتی وزیر ریلوے ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close