کھانا کھلانے پر بٹ کڑاہی پر مقدمہ ، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ‎

اسلام آباد(پی این آئی )مریم نواز شریف نے گزشتہ عوام رابطہ مہم ریلی کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے لکشمی چوک ’’بٹ کڑاہی ‘‘ سے کھانا کھایا ، جس کے بعد ریسٹورنٹ مالک کیخلاف ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ تاہم اس حوالے سے مریم نواز شریف نے ’’بٹ کڑاہی ‘‘ پر مقدمہ کیخلاف میدان میں آگئی ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوںنے اپنے پیغام میں لکھا کہ کل لوگ مزاق میں کہ رہے تھے کہ کرسی اور ٹینٹ سروس والوں کے بعد اب عمران خاناب ہوٹل والوں کے پیچھے پڑ جائے گا مگر گھبراہٹ اور خوف کا یہ عالم ہے کہ مزاق بھی حقیقت میں ڈھل گیا! ۔ جبکہ ایک دوسرے پیغام میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرا بدلہ عوام سے مت لو۔ کبھی کسی حکومت کو اتنی نیچ حرکتیں کرتے نہیں دیکھا۔ لاھوری اسی اخلاقی گراوٹ اور انہی حرکتوں کے خاتمے کے لئے اور زور و شور سے باہر نکلیں گے انشاءاللّہ۔ قبل ازیں دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سمیت200 ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نوازکے خلاف گزشتہ روز ریلی نکالنے پر تھانہ لوہاری گیٹ، گوالمنڈی، مزنگ اوراچھرہ میں مقدمات درج ہیں۔مقدمے میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی، اشتعال انگیزتقاریراور دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرہوٹل مالکان کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا جنہوں نے مریم نوازاوردیگرلیگی رہنماؤں کو کھانا فراہم کیا تھا۔پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔لاہوری گیٹ تھانے مین مقدمہ پٹواری ملک مبشر کی درخواست پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے عبدالرحمان کو بھی نامزدکیا گیا ہے۔لیگی رہنما کامران کاشف گجر محمد طارق اور محمد جاوید کو نامزد کیا گیا ہے۔ مزنگ تھانے میں مقدمہ مریم نواز لیگی رہنما سمیت دو سو سے زائد کارکنوں کے خلاف درج ہے۔ پولیس نے مقدمہ پٹواری شاہ نواز کی درخواست پر در ج کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close