وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، اعظم سواتی اور اعجاز شاہ کونئی وزارتیں سونپ دی گئیں ‎‎

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ ، وزیراعظم عمران خان نے متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے ۔ تفصیلات کےمطابق اعظم سواتی کو وزارت ریلوے اور اعجاز شاہ کو وزیر نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔

اس سے قبل شیخ رشید احمد نے وزارت داخلہ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزارت ریلو ےشیخ رشید جبکہ وزارت داخلہ اعجاز شاہ کے پاس تھی ۔ دوسری جانب تقریب وفاقی وزراء کی حلف براداری تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی، تقریب حلف برداری میں عسکری، سیاسی حکام نے شرکت کی، صدر مملکت عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے حلف لیا۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ معاشی پالیسی سازی میں 30برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر رہے پھر 1990 کے عشرے میں سعودی عرب میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر اکنامک آپریشنز کے فرائض انجام دیئے۔حفیظ شیخ نے 21ممالک میں ماہر معاشیات کے طور پر خدمات سر انجام دیں، بعدازاں 2000سے 2002کے دوران سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر خزانہ و منصوبہ بندی رہے پھر 2003سے 2006 کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری کے طور پر فرائض انجام دیئے۔انہوں نے پیپلز پار ٹی کے دور میں 2010سے 2013کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیں، حفیظ شیخ 2012میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے اور سینیٹ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close