اسلام آباد(پی این آئی )حکومت پاکستان کی جانب سے شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اعجاز شاہ کے پاس وزارت داخلہ تھی اور شیخ رشید وزیر ریلوے تھے۔دوسری جانب مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب حلف براداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی، تقریب حلف برداری میں عسکری، سیاسی حکام نے شرکت کی، صدر مملکت عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے حلف لیا۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ معاشی پالیسی سازی میں 30برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر رہے پھر 1990 کے عشرے میں سعودی عرب میں عالمی بینک کے ڈائریکٹر اکنامک آپریشنز کے فرائض انجام دیئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں