ایک اور اسلامی ملک نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا‎

واشنگٹن(پی این آئی )مراکش اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل اور مراکش کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے جو کہ مشرق وسطی میں قیام امن میں بڑی پیشرفت ہے ۔ ٹرمپ کے مطابق واشنگٹن نے بدلے میں مغربی صحرائے صحارا پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کر لیا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خاجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے موقع پر مائیک پومپیوکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کےاسرائیل سے ہونے والے معاہدوں نے خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ہمارے مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم کردار اداکیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ یہ پیشرفت خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کی عکاس ہے جس میں ان ممالک نے خطے میں ایرانی اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت کو سمجھا ہے۔مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کامیابی میں مدد فراہم کرنے پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر غور کرے گا۔مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھاکہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کے فروخت کے مضبوط معاہدے کا حامی ہے تاکہ سعودی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور امریکیوں کے لیے بھی نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close