اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے، میں الیکشن کروا کے دکھائوں گا، وزیراعظم عمران خان نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے گی تو نئے الیکشن کرائیں گے۔ اپوزیشن پراعتماد ہے تو میں بھی پراعتماد ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے۔ کہ اپوزیشن کے ساتھ این آر او کے علاوہ ہر چیز پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ اپوزیشن کو بیرون ملک سے سپورٹ حاصل ہے۔جب بھی اپوزیشن سےبات کریں تواپنےمقدمات لےکربیٹھ جاتی ہے۔ یہ چاہتے ہیں نیب کا خاتمہ ہو اور ان کے کیسز بھی ختم ہوجائیں گے۔

اپوزیشن سے بات چیت شروع کریں تو ان کے رہنما اپنے مقدمات لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے بات چیت شروع کریں تو ان کے رہنما اپنے مقدمات لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اپوزیشن نیب کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ ان کے کیسز ختم ہو جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کوجلسےکی اجازت نہیں دیں گے،لیکن روکیں گےبھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس بروقت نہ جانا سب سے بڑی غلطی تھی۔ آئی ایم ایف بجلی کی قیمتیں بڑھانا چاہتا ہے لیکن ہم روکاٹ بنے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اپریل 2021میں سینیٹ الیکشن کےبعدبلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی پرانی سیاسی وابستگی سےپنجاب میں مسائل ہیں۔ 40لیگی ارکان سرکاری زمینوں پرقابض ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے۔ کہ اپوزیشن کے ساتھ این آر او کے علاوہ ہر چیز پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ اپوزیشن کو بیرون ملک سے سپورٹ حاصل ہے۔جب بھی اپوزیشن سےبات کریں تواپنےمقدمات لےکربیٹھ جاتی ہے۔ یہ چاہتے ہیں نیب کا خاتمہ ہو اور ان کے کیسز بھی ختم ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close