ن لیگ کے 12سے 14ارکان استعفے دینے کو تیار پیپلز پارٹی نے اب تک کیا سوچا؟اہم انکشاف کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) ن لیگ کے 12سے 14 ارکان استعفے دینے کو تیار۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ مسلم لیگ ن کے 12 سے 15 لوگ استعفیٰ دیں گے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے اس معاملے پر مشاورت ہی نہیں کی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا۔ کہ ن لیگ میں دو تین لوگ ہی نواز شریف کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں، مریم نواز کے

ن لیگ کے 12سے 14 ارکان استعفے دینے کو تیار
ن لیگ کے 12سے 14 ارکان استعفے دینے کو تیار

علاوہ کسی نے نواز شریف کا بیانیہ نہیں اپنایا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 12 سے 15 لوگ استعفیٰ دیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے پاس اتنی نشستیں نہیں کہ حکومت کو کوئی فرق پڑے۔ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر ابھی تک مشاورت ہی نہیں کی، ن لیگ نے بی بی کے ساتھ جو کیا اس کے بعد ان کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہو ہی نہیں سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close