وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے جمائما سمیت سب کو اَن فالو کر دیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے سب کو ان فالو کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیا کے ان رہنماں میں ہوتا ہے ۔جو ٹوئٹر پر فعال ہیں اور ٹوئٹر کے ذریعے بیانات دیتے رہتے ہیں۔وزیراعظم ٹوئٹر پر اپنی پارٹی، خیراتی اسپتال اور پارٹی رہنمائوں کو فالو کرتے رہے ہیں۔ تاہم اب ان کے اکائونٹ سے سب کو ان فالو کردیا گیا ہے۔ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ انتیس لاکھ ہے۔وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کو بھی فالو کرتے رہے۔ تھے۔واضح رہے کہ ،

 وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے سب کو ان فالو کر دیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے سب کو ان فالو کر دیا ہے

وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان ہیں۔سابق صدر باراک اوباما فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں ۔اور ان کے فالوورز کی تعداد 5 کروڑ 60 لاکھ ہے۔فیس بک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاست دانوں میں دوسرے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔ جن کے ساڑھے 4 کروڑ فالوورز ہیں۔تیسرا نمبر پر امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے، ان کے فیس بک فالوورز کی تعداد 3 کروڑ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close