پی ٹی آئی حکومت کی زبردست کامیابی پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا

اسلام آباد (پی این آئی )پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی۔ پاکستان دنیا کا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی سینئر وزیر عبد العلیم نے کہا ہے ۔کہ پاکستان 2020ء میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کے حوالے سے چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے دوران کہنا تھا۔ کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ایک اعشاریہ 9 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کے معاہدے ہوئے۔ پاکستان نے اپنی معاشی پالیسیوں کی بدولت بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

پی ٹی آئی حکومت کی زبردست کامیابی پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا
پی ٹی آئی حکومت کی زبردست کامیابی پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا

رہنما تحریک انصاف و صوبائی سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا ۔کہ پاکستان کامیاب معاشی پالیسیوں کے باعث پہلے 5 ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی مضبوط اکنامک گروتھ کو تسلیم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مزید کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال میں برآمدات میں 7.6فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکسٹائل، دوا سازی میں 20 جبکہ چاول کی ایکسپورٹ 14فیصد بڑھیں ہیں۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گارمنٹس 41 اور سرجیکل کے سامان کی ایکسپورٹ میں 11فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close