اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور جلسہ، وزیراعظم عمران خان کرسی چھوڑ دیں گے۔ ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا۔کہ جلسہ بھی ہو گا اور آپ بھی جلد ہی کرسی بھی چھوڑدیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بات اب جلسے سے بڑھ کر وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ تک آن پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اگر لاہور جلسے سے آپ کو فرق نہ پڑتا ۔تو آپ بیان نہ دیتے۔ آپ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ایف آئی آر سے ڈرا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں