پاکستان میں سونے کے ذخائر ہیں، ہمارے پاس ان کو نکالنے کے لیے پیسے نہیں ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سونے کے ذخائر ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں جن سے فائدہ اٹھایا نہیں گیا۔ جو اس وقت ہماری مائننگ ہے ہمارے پاس جو منرلز پڑے ہیں۔ پاکستان میں کبھی اس پر توجہ ہی نہیں دی گئی۔عمران خان نے کہا ہمارے پاس سونے کے ذخائر ہیں، کیا پرابلم ہے۔ ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے ان کو نکالنے کیلئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دوسرے ممالک سے جا کر قرضے مانگنا میری نہیں ملک کی توہین ہے ۔ ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ۔کہ خارجہ پالیسی میں میرے لیے اگر کوئی مشکل صورتحال میں دوسرے ملکوں سے جاکر قرضے مانگتے ہیں ۔

میں نے اپنی ذات کیلئے اپنے والد سے کبھی پیسے نہیں مانگے، وزیر اعظم عمران خان کے انکشاف

تو یہ میری توہین نہیں ہے، میں نے اپنی ذات کیلئے اپنے والد سے کبھی پیسے نہیں مانگے۔ یہ ملک کی توہین ہے،جب آپ کے ملک کے سربراہ کو پیسے مانگنے پڑتے ہیں۔ تو سارے ملک کا وقار نیچے چلاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ سب پہلے پاکستان اپنے پیر پر کھڑا ہو۔ آپ کی خارجہ پالیسی ہوتی ہے جب ملک جب آپ اپنے پیر پر کھڑے ہوں۔عمران خان نے کہا کہ اللہ نے جتنا پوٹنشل دیا ہے، صرف ٹورازم کو لیلیں۔ اس کو ٹھیک کرلیں ٹورزام سے اتنے ڈالر آجائیں گے۔ کہ سوئٹزرلینڈ اسی ارب ٹورزام سے کماتا ہے۔

پاکستان میں سونے کے ذخائر ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
پاکستان میں سونے کے ذخائر ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

ہماری ایکسپورٹ، ہمارے شمالی علاقہ جات یہ سوئٹزرلینڈ پلس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملیشیا بیس ارب ڈالر کماتا ہے ہماری ملیشیا سے زیادہ مذہبی ٹورازم، بیچ ٹورازم ماونٹین ٹورازم دنیا میں یونیک ہے۔ جو اس وقت ہماری مائننگ ہے ہمارے پاپس جو منرلز پڑے ہیں۔ پاکستان میں کبھی اس پر توجہ ہی نہیں دی گئی،۔عمران خان نے کہا ہمارے پاس سونے کے ذخائر ہیں، کیا پرابلم ہے، ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے کرنے کیلئے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سی پیک کے تحت چائنہ کے ساتھ مل کر ان کی انڈسٹری کی ری لوکشین کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم ان کو لانا چاہتے ہیں کیوں کہ وہاں لیبر مہنگی ہوگئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close