بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے رانا ثنااللہ نے اسمبلیوں سے استعفوں بارے بڑا اعلان کردیا

لاہور( پی این آئی ) بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔ رانا ثنااللہ نے بڑا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے۔ کہ آپ کورونا سمیت جہاں مرضی چھپیں لیکن ہم بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا۔ کہ میرے خلاف بیان دلوانے کیلیےکئی لوگوں کو پکڑا گیا۔ لیکن انہوں نے کہا رانا ثنا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ان تمام لوگوں نے پوچھ گچھ میں میرے حق میں بات کی۔ لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ ارشد ملک صاحب فوت ہو چکے، اب ان کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیے۔

رانا ثنااللہ نے بڑا اعلان کردیا
رانا ثنااللہ نے بڑا اعلان کردیا

یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں، اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا۔یہ لوگ پوری دنیا میں میری ایک روپے مالیت کی جائیداد منظرعام پر نہیں لا سکے۔میرا تو قومی اسمبلی کا اکاؤنٹ تک منجمد کر دیا گیا ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ 13 دسمبر کو انشا اللہ لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا۔ آپ کورونا سمیت جہاں مرضی چھپیں۔ ہم آپ کو جیل بھیج کردم لیں گے، ہم بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے پر اسمبلیوں سے استعفوں کیآپشن پرعمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا کورونا ہے۔ جو جلسوں سے پہلے آتا ہے اور بعد میں بھاگ جاتا ہے۔ گوجرانوالہ اور ملتان کے جلسے ہوگئے تو کورونا وہاں سے بھاگ گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close