اسلام آباد (پی این آئی)میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک انتقال کرگئے۔ سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ارشد ملک کورونا کے علاج کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل تھے۔ تاہم وہ آج کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 260 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 753، سندھ میں ایک لاکھ 79 ہزار 240، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 264، بلوچستان میں 17 ہزار 333، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692، اسلام آباد میں 31 ہزار ۔639 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 151 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 72 ہزار 166 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 627 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 305 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔جبکہ 2 ہزار 395 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں