حکومت نے ملتان جلسے کی تمام رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کر دی


اسلام آباد(پی این آئی) شہباز گل نے کہا ہے۔ کہ حکومت نے ملتان جلسے کی تمام رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ کسی رہنما اور کارکن کو بھی جلسے میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔قبل ازیں معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا۔ کہ مریم صفدر عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہیں، انہیں صرف ذاتی مال کی فکر ہے عوام کی نہیں۔ موصوفہ اپنے مقصد کیلئے عوام کو بلی چڑھا رہی ہیں۔

شہباز گل نے کہا ہے, حکومت نے ملتان جلسے کی تمام رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کر دی
شہباز گل نے کہا ہے, حکومت نے ملتان جلسے کی تمام رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کر دی

انہوں نے مزید کہا کہ مریم کے نزدیک کرپشن ایجنڈے کی تکمیل اہم ہے، جلسوں میں ناکامی انکے اعصاب پر سوار ہو گئی ہے،اب یہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کیلئے کارکنان کو استعمال کر رہے ہیں، انکے پاس عوام کو بتانے کیلئے سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں، عوام انہیں گوجرانوالہ اور پشاور میں مسترد کر چکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close