ملتان جلسہ شروع ہونے سے قبل پی ڈی ایم کوبڑی کامیابی پنجاب پولیس عوام کا ہجوم دیکھ کر بوکھلا گئی،آئی جی نے گھٹنےٹیکتے ہوئے تہلکہ خیز اعلان کردیا،حکومت تکتی رہ گئی

اسلام آباد(پی این آئی) ملتان جلسہ شروع ہونے سے قبل ۔ پی ڈی ایم کا سیاسی پارہ ہائی ہو گیا ، ملتان جلسہ ہر صورت میں کرنے کا اعلان۔ کارکنان رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔تاہم آئی جی پولیس کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے ۔کہ جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دی جائیں، اور راستے کھول دیے جائیں ۔جلسہ گاہ میں شریک ہونے والوں کو نہ روکا جائے ۔دریں اثنا ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کردی گئی ہیں ،جب کہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔ پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی۔

ملتان جلسہ شروع ہونے سے قبل پی ڈی ایم کوبڑی کامیابی پنجاب پولیس عوام کا ہجوم دیکھ کر بوکھلا گئی
ملتان جلسہ شروع ہونے سے قبل پی ڈی ایم کوبڑی کامیابی پنجاب پولیس عوام کا ہجوم دیکھ کر بوکھلا گئی

اسٹیڈیم سے سیاسی رہنماؤں کے پینا فلیکس اور بینرز بھی اتار دیےگئے

اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی ہیں ۔اسٹیڈیم کو کارکنان سے خالی کرا کے ایک بار پھر سے تالے لگا دیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم سے سیاسی رہنماؤں کے پینا فلیکس اور بینرز بھی اتار دیےگئے ہیں۔ جب کہ چوک گھنٹہ گھر کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ہیں۔ پولیس نے گیلانی ہاؤس جانے والے راستے سیل کردیے ہیں۔ جب کہ شہر کی بیشتر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ جبکہ ملتان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی ۔

مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ

دوسری جانب مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر ضرور ہوگا، حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، ناکوں اور رکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے۔ مریم نواز جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔ ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا، حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں، کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا ؟ مریم نواز جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں،

کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا رکاوٹیں دیکھ لیں، یہ سب حکومتی خوف کی علامات ہیں، جلسہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا باہر ضرور ہوگا، گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں، ملتان میں (ن) لیگ سے پہلے پولیس کا جلسہ ہو رہا ہے، پولیس والے بھی عوام سے تنگ ہیں، حکومت کورونا سے نہیں، اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، عمران خان اپنی نوکری بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close